صدرجنرل پرویز مشرف کی کتاب ”ان دی لائن آف فائر“پاکستان بھر میں‌ فروخت کیلئے پیش کردی گئی

پیر 25 ستمبر 2006 20:31

اسلام آباد میں‌ایک بڑے بک سٹور پر صدر مشرف کی کتاب فروخت کیلئے رکھی ..
اسلام آباد میں‌ایک بڑے بک سٹور پر صدر مشرف کی کتاب فروخت کیلئے رکھی ہوئی ہے۔
اسلام آباد/نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2006ء) صدر جنرل پرویز مشرف کی کتاب ”ان دی لائن آف فائر‘،فروخت کیلئے پیش کر دی گی ہے، کتاب 358 صفحات پر مشتمل ہے اور پاکستان میں کتاب کی قیمت 1295ء روپے رکھی گئی ہے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت تمام بڑے شہروں کے بڑے بک سٹالوں پر رکھ دی گئی ہے۔ کتاب ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے بک سٹالوں کو پیشگی ادائیگی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف کی کتاب ”ان دی لائن آف فائر‘،کی پیر کے روز نیویارک میں تقریب رونمائی کے بعد پاکستان سمیت ملک بھرمیں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے کتاب کے 358 صفحات ہیں اور اس کی قیمت 1295 روپے رکھی گئی ہے۔ کتاب میں صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی زندگی کے حالات کے ساتھ ساتھ ملکی اوربین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو تفصیل سے تحریر کیا ہے خاص کر پاکستان بھارت تعلقات، امریکہ پاکستان تعلقات، اسامہ اورڈاکٹر عبدالقدیر خان کے موضوعات نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

کتاب کے اقتباسات کو پیر کے روز بھارتی ذرائع ابلاغ نے نمایاں کوریج دی اورپاک بھارت تعلقات بارے کتاب میں کئے گئے انکشافات پر سخت ردعمل کا اظہاربھی کیا۔ پیر کے روز نیویارک میں تقریب رونمائی کے بعد کتاب کو پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے بڑے بک سٹالوں پر رکھ دی گئی ہے۔ بک سٹالوں کے مطابق کتاب ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی ہے اوران کو سینکڑوں کے حساب سے لوگوں نے پیشگی ادائیگی کر رکھی ہے۔ ماہرین کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف کی کتاب کی ریکارڈ سیل متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :