اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تین ماہ ‘6ماہ اور ایک سال کی مدت کے مارکیٹ ٹریژری بلز کی فروخت کے لئے ٹینڈر طلب کرلئے

پیر 25 ستمبر 2006 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2006ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تین ماہ ‘6ماہ اور ایک سال کی مدت کے مارکیٹ ٹریژری بلز کی فروخت کے لئے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک نے یہ ٹینڈر پرائمری ڈیلرز کے ذریعے 27ستمبر 06ء تک طب کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹینڈر 27 ستمبر کو صبح پونے گیارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ ٹینڈر اسی دن گیارہ بجے کھولے جائیں گے اور نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ کامیاب بولی دہندگان کو مطلوبہ رقم 28 ستمبر کو جمع کرانا ہوگی ۔ اسٹیٹ بینک نے تین ماہ ‘6ماہ اور 12ماہ کی مدت کے مارکیٹ ٹریژری بلز کی فروخت کا ہدف 50 ارب روپے رکھا ہے ۔