ویت نام میں زیر تعمر سڑک پر دھماکہ۔۔پانچ افراد ہلاک ، دو زخمی

منگل 26 ستمبر 2006 11:44

لیم ڈونگ (اُردو پوائنٹ آن لائن۔ 26ستمبر 2006) ویت نام میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کے نزدیک زیر تعمیر سڑک پر دھماکہ سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکہ ویت نام کے صوبے لیم ڈونگ میں واقع سڑک کی تعمیر کے دوران دھماکہ خیز موادپھٹنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے موقع پر ہی پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ڈونگ نئی ہائیڈرو پهاور پلانٹ کی تعمیر گزشتہ سال شروع کی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق وزارت دفاع کی ایک کمپنی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :