افغانستان‘ اتحادی فوج کا 20 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

منگل 26 ستمبر 2006 12:03

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26ستمبر2006) افغانستان میں اتحادی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران بیس مشتبہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گزشتہ روز جنوبی صوبے ارزگان میں افغان اور اتحادی فوجی دستے فوجی اڈے کی جانب واپس آرہے تھے کہ ان پر مشتبہ طالبان نے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جھڑپ کے دوران بیس مشتبہ طالبان ہلاک ہوگئے۔ انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کے مطابق اس جھڑپ میں دو اتحادی اور سات افغان فوجی زخمی ہوگئے تاہم زخمی ہونے اتحادی فوجیوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔