آسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان سے کمانڈوز کے انخلاء کے فیصلے کی تائید کردی

منگل 26 ستمبر 2006 12:29

کینبرا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26ستمبر2006 ) آسٹریلیا کے وزیراعظم جان ہاورڈ نے افغانستان سے آسٹریلوی کمانڈوز کے انخلاء کے فیصلے کی تائید کی ہے اور نیٹو رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں مشکل محاذوں پر اپنی افواج کو بھیجیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت کینبرا میں ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ہاورڈ نے کہا کہ آسٹریلیا افغانستان سے دو سو سپیشل ایئرسروس اہلکار واپس بلائے گا کیونکہ یہ اہلکار گزشتہ ایک سال سے افغانستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان فوجیوں کی جگہ انجینئر تعینات کئے جائیں گے جو صرف تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لیں گے انہوں نے اس موقع پر نیٹو کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں مشکل محاذوں پر طالبان سے نمٹنے کے لئے اپنے فوجی بھیجیں واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیر دفاع الیگزینڈر ڈاؤنر نے بھی افغانستان میں نیٹو کے طریقہ کار پر تنقید کی تھی اور وہاں سے اپنے کمانڈوز کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :