انتخابات میں منفی کردار ادا کرنے والے عہدیداروں کی جگہ نئے کارکنوں کو لائیں گے‘ پرویز اشرف

منگل 26 ستمبر 2006 13:29

کوٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر 2006 ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر سابق وزیر بلدیات چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کسی بھی سطح کی تنظیم نو نہیں ہوگی البتہ انتخابات میں منفی کردار ادا کرنے والے عہدیداروں کو ہٹا کر نئے ورکر لائے جائیں گے پیپلز پارٹی غریبوں کسانوں کی جماعت ہے اور ان لوگوں نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے سیکرٹری سید مظہر حسین کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل جل کر پیپلز پارٹی کو مضبوط سے مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ ہم بھٹو کو ماننے والے ہیں اور بھٹو ازم کی کامیابی کے لئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں راجہ آصف ندیم قاسی اور حنیف قیصر کے بارے میں تحریری شکایت ملی ہے چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ جو شخص پارٹی میں کام کرے گا اس کو اس کا حق ملے گا۔

`