وفاقی وزیر بہبود آباد ی کا شماریات اور مانیٹرنگ ونگ کا دورہ ‘کار کردگی پر اطمینان کا اظہار

منگل 26 ستمبر 2006 16:53

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر 2006 ) وفاقی وزیر بہبودی آبادی چوہدری شہباز حسین نے بدھ کو وزارت بہبود آبادی کے شماریات اور مانیٹرنگ ونگ کا دورہ کیا اس موقع پر ادارے کے ڈاکئر یکٹر جنرل اقبال احمد نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کار کردگی اور برتھ کنٹرول کے متعلق نمایاں کامیابی حآصل کر نے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈائر یکٹر جنرل نے وفاقی وزیر کو کنٹراسپٹو (contra captive )استعمال اور لوگوں میں جنرل آگاہی اور اس سے حاصل شدہ مانیٹرنگ کے بارے میں بتایا ۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس ونگ کی کوششوں سے کنسٹراسپٹ کے استعمال میں پچھلے سال کی نسبت لوگوں میں استعمال کے رجحان میں اضافہ ہواہے ۔یہ ایک ونگ کی کامیابی ہے ۔وفازقی وزیر نے مانیٹرنگ اور سٹیٹیٹسک ونگ کی کار کردگی کو سراہا اور سینئر افسران اور سٹاف کی کام کے ساتھ لگن اور توجہ کے جذبے ی تعریف کی اور مستقبل کو مزید پہتر کر نے اور صوبوں کے ساتھ اس پروگرام کو مکمل ہم آہنگی سے چلانے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

وفازی سیکر ٹری برائے بہبود آبادی شہزاد شیخ نے اس موقع پر وفاق اور صوبوں کے مابین بہبود آبادی کے پروگراموں کو موٴثر مانیٹرنگ کرنے کے طریقے کار کو شروع کر نے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں شروع کیئے جانیوالے کچھ منصوبوں کا حوالہ دیا ۔اس موقع پر ڈائر یکٹر پروگرامز شہزا د خان،ڈائر یکٹر حامد خلیل اور ڈائر یکٹر سعید خان بھی موجود تھے ۔