شینزو ابے جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب،کوجی اومی وزیر خزانہ،فیومیو کیوما وزیر دفاع اور تارو آسو وزیر خارجہ نامزد

منگل 26 ستمبر 2006 19:57

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) جاپان کی پارلیمنٹ نے شینزو ابے کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے جبکہ نئے وزیر اعظم نے کوجی اومی کو وزیر خزانہ،فیومیو کیوما کو وزیر دفاع اور تارو آسو وزیر خارجہ یا سوھیا شیوزاکی کو چیف سیکرٹری کابینہ نامزد کیا ہے۔ شینزو دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کے پہلے کم عمر وزیر اعظم ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد 64 سالہ جونی شیرو کوئی زومی کے مستعفی ہونے کے بعد جاپان کے قدامت پسند رہنما اور کابینہ کے سابق چیف سیکرٹری 52 سالہ شینزو ابے کو پارلیمنٹ نے وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔

انہوں نے 475 کے ایوان میں سے 339 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ بعد ازاں سپیکر یوہی کونو نے پارلیمنٹ میں اجلاس میں ووٹنگ کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ شینزو ابے کو ایوان زیریں میں 475 میں سے 339 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اشیرو اوزاوا کو ایک سو پندرہ ملے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 52 سالہ شینزو ابے دوسری جانگ عظیم کے بعد جاپان کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ہوں گے تاہم اس سے قبل کابینہ کے چیف سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے اور انہوں نے ایک ہفتہ قبل کوئے زومی کی جگہ حکمران پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی جبکہ کوجی اومی کو جاپان کا نیا وزیر خزانہ منتخب کیا گیا ہے وہ بیور وکریٹ اور وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔

جبکہ اپنے انتخاب کے بعد شینزو ابے نے نئی کابینہ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں یا سوھیا شیوزاکی کو شمالی کوریا کے حوالے سے امور کی خصوصی ذمہ داریاں دی گئی ہے جبکہ سابق وزیر دفاع فیومیو کیوما کو دوبارہ وزیر دفاع بنایا گیا ہے جبکہ تارو آسو بھی بدستور وزیر خارجہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :