بشر ایٹمی پلانٹ کی تعمیر اور ایٹمی ایندھن کی فراہمی کیلئے روس اور ایران کے درمیان معاہدہ

منگل 26 ستمبر 2006 20:54

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) روس اور ایران نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق روس ایران کو اگلے سال ستمبر تک بشر ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کر کے دے گا جبکہ ایٹمی ایندھن کی فراہمی مارچ سے شروع کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

روس کی جانب سے ایٹم سٹروئی ایکسپورٹ کمپنی کے سرجئے شماتکو جبکہ ایران کی طرف سے محمد جونئیسن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ بشر ایٹمی پلانٹ سے بجلی کی پیداوار نومبر 2007ء میں شروع ہو جائے گی۔ روس کے سیکرٹری سیکورٹی کونسل ایگور ایوانوف نے کہا کہ بشر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ہم اپنے فرائض کو ہر حالت میں نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :