بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ، محمد افضل کی پھانسی کیلئے بیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی

منگل 26 ستمبر 2006 20:56

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) بھارت کی ایک عدالت نے پارلمینٹ ہاؤس پر حملے کے مجرم محمد افضل کی پھانسی پر عملدرآمد کیلئے بیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق محمد افضل تیرہ دسمبر دو ہزار ایک کو نئی دھلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر کئے گئے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اس حملے میں محمد افضل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف چودہ مئی کو چارج شیٹ پیش کی گئی تھی اس حملے کی منصوبہ بندی کے الز ام میں محمد افضل اور اس کے تین ساتھیوں شوکت ، اس کی بیوی افشاں اور ایس اے آر گیلانی کو گرفتار کیا گیا تھا چاروں کو بعد میں جیل بھیج دیا گیا شوکت دس سال قید کاٹ رہا ہے تاہم اس کی بیوی اور پروفیسر ایس آر گیلانی کو رہا کر دیا گیا ہے دہلی ہائیکورٹ اور بھارتی سپریم کورٹ نے سزا کے خلاف محمد افضل کی اپیل مسترد کر دی منگل کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جج نے اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کا دن بیس اکتوبر مقرر کر دیا اسے تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی تیرہ ستمبر 2001ء کو بھارتی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار اور ایک مالی ہلاک ہوگیا تھا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :