پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت اور افغانستان سے تعاون کرے‘ امریکہ

بدھ 27 ستمبر 2006 12:27

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھارت اور افغانستان سے تعاون کرے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیاسی امور کے نائب وزیر نکولس برنز نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان یں کہا کہ پاکستان کشمیر کے علاقوں میں عسکریت پسند گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھارت سے تعاون کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ گروہ بھارت کے اندر دہشت گردی کا سبب ہیں۔ افغانستان سے متعلق بھی انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ طالبان کیخلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے اور اس کو جاری رہنا چاہئے۔ وزیرستان امن معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر اس اقدام کی حمایت کرے گا جو اس لعنت کے خاتمے کے لئے ضروری ہو۔