امریکی ایوان نمائندگان نے عراق اور افغانستان میں جاری آپریشن کے لئے ستر ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی

بدھ 27 ستمبر 2006 12:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27ستمبر 2006) امریکی ایوان نمائندگان نے عراق اور افغانستان میں جاری آپریشن کے لئےمزید ستر ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ رواں ہفتے میں چار سو سینتالیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے حتمی بل کی منظوری دیگی جس کے بعد دفاعی بل کو صدر بش کے پاس دستخط کے لئے بھیج دیا جائے گا۔امریکی ایوان نمائندگا ن میں پینٹاگون کے لئےستر ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی منظوری بائیس کے مقابلے تین سو چرانوے ووٹوں سے دی گئی۔بل میں امریکی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ یہ رقم عراق میں امریکی فوجی اڈوں کی تعمیر یا عراقی تیل کے ذرائع کو کنٹرول کرنے پر خرچ نہین کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :