دبئی‘ تیز رفتار کار نے 3بھارتی مزدور کچل ڈالے

بدھ 27 ستمبر 2006 12:37

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006) دبئی میں ایک تیز رفتار کار نے سڑک کی تعمیر میں مصروف تین بھارتی مزدوروں کو کچل دیا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب تین بھارتی مزدور دبئی ایئرپورٹ سرنگ کے قریب سڑک کو کشادہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہے تھے عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوگئی اور تین مزدوروں کو کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے انہیں فوراً قریبی ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :