وزیراعظم سردار عتیق خان بیرون ممالک دورے کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا جائیگا

بدھ 27 ستمبر 2006 13:13

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان بیلجیئم‘ برطانیہ اور امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد 29 ستمبر جمعہ کے روز سہ پہر ساڑھے پانچ بجے پی آئی اے کی پرواز PK308 سے اسلام آباد پہنچیں گے مسلم کانفرنس سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسلم کانفرنس کے مرکزی عہدے داران اراکین مرکزی مجلس عاملہ قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر ملک محمد نواز آزاد کشمیر حکومت میں کابینہ کے اراکین اراکین اسمبلی و کشمیر کونسل ایم ایس ایف یوتھ کے کارکنان و عہدے داران اور جماعت کے کارکنوں کی ایک بڑی تعدا وزیراعظم کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کرے گی سردار عتیق احمد خان ایئرپورٹ سے کشمیر ہاؤس جائینگے جہاں وہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے علاوہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو اپنے دورہ سے متعلق بریفنگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :