شہری ریزرلے کربھارتی صدرکے پاس پہنچ گیا دوسیکورٹی افسربرطرف

بدھ 27 ستمبر 2006 13:53

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) بھارت میں صدر عبدالکلام کی ملاقات کے دوران ایک شہری کے قبضے سے پلاسٹک ریزربرآمدہونے پر قانون انسپکٹرسمیت دوافسران کونوکری سے برطرف کردیاگیاقانون سب انسپکٹرنے ایک ڈاکٹربلیڈسمیت صدر جمہوری سے ملنے کی اجازت دی جس کے بعد اس کے خلاف فوری کارروائی کی گئی حکومت نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کے ایک آفیسرکوبھی برطرف کردیا ہے اطلاعات کے مطابق مذکورہ ڈاکٹربھارتی صدر کو اپنی ایجاد دکھلانے کی کوشش میں سیکورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر صدر کے پاس پہنچ گیا ڈاکٹرنے پلاسٹک کے بلیڈکوکسی کپڑے میں چھپارکھاتھا اسے ڈیٹکٹرزتلاش نہ کرسکے اطلاعات کے مطابق جب صدر سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر نے جیب سے پلاسٹک کابلیڈنکالا تو وہاں صدر کے محافظین میں کھلبلی مچ گئی جس کے بعد دوافرادکونوکری سے برطرف کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :