تامل باغیوں نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

بدھ 27 ستمبر 2006 14:59

کولمبو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006) تامل ٹائیگرز کے سربراہ ویلوپلائی نے سری لنکن حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکومت کے پالیسی پلاننگ وزیر سرامبک ویلا نے گزشتہ روز بتایا کہ تامل باغیوں کے سربراہ ویلو پلائی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت باغیوں کی جانب مذارات پر آمادگی کی حوصلہ افزائی کرے گی تاہم ابھی تک باغیوں کی جانب سے کوئی جوابی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :