پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے سے صوبہ پنجاب تجارتی مرکز بن جائیگا‘ منموہن سنگھ

بدھ 27 ستمبر 2006 15:38

لدھیانہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر 2006 ) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے سے صوبہ پنجاب تجارت کا اہم مرکز بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری سے صوبہ پنجاب پڑوسی ممالک کے لیے تجارت کا اہم مرکز بن جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بس سروس اور تجارتی سرگرمیوں سے صوبہ پنجاب کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :