آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیاگیا

بدھ 27 ستمبر 2006 17:23

مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2006 ) آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کردیا گیا ہے محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد ریاض اختر چوہدری کو سپریم کورٹ آف آزاد جموں کشمیر کا جج تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آج بروز جمعرات کو چیف جسٹس آف آزاد جموں و کشمیر جسٹس خواجہ محمد سعید ان سے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیں گے حلف کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفر آباد میں ہوگی ۔