صدرارتی الیکشن جیتنے کے دعویدار سیاسی میدان میں اتریں ‘انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔راجہ اشفاق سرور

بدھ 27 ستمبر 2006 18:28

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر 2006 ) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور نے کہاہے کہ صدرارتی الیکشن جیتنے کے دعویدار سیاسی میدان میں اتریں ‘انہیں اپنی مقبولیت اورآمریت لیگ کے رہنماؤں کی مقبولیت کا اندازہہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ موجودہ حکمران حادثاتی طور پر اقتدار میں ضرور ہیں مگر ان کی مقبولیت کی جڑیں عوام میں نہیں ہیں ۔

حکمران پارٹی وردی کے ساتھ صرف اقتدار کی خاطر چمٹی ہوئی ہے جبکہ انہیں جنرل پرویز مشرف سے کوئی نظریاتی وابستگی نہ ہے ‘صرف مفادات پر مبنی کھیلاجانے والا ایک سیاسی ڈرامہ ہے جو اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کے اٹھنے والے طوفان سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ حکومتی ایوانوں میں مافیائی نظام کے حامی سیاستدانوں کا قبضہ ہے جنہیں صرف اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ کسی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 7 سال سے قابض اس مافیاکا راستہ نہ روکا گیاتو ملک میں مہنگائی کے ستائے ہوئے غریب عوام میں سول نافرمانی کی تحریک پھوٹنے کا خدشہ ہے جس سے وطن عزیز اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے متفقہ آئین اور جمہوریت کے قاتل اقتدر پسند ٹولے کا راستہ روکنے کے لئے ایک پرمنظم احتجاجی تحریک کا آغاز ضروری ہے وطن عزیز کی تمام جمہوریت پسند سیاسی قوتیں آمرانہ طرز عمل کی اس حکومت کے خاتمے کے لئے یک نکاتی ایجنڈے پر مکمل اتفاق رائے کریں تاکہ آمریت کی سیاہ رات سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :