وزیر اعظم کا ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں 250 روپے فی بوری کمی اور این پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلا ن تیل کی قیمتوں کے بارے میں قوم جلد خوشخبری سنے گی ، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 27 ستمبر 2006 18:32

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر 2006 ) وزیر اعظم شوکت عزی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں250 روپے فی بوری کمی کر دی ہے جبکہ گندم کی امدادی قیمت چار سو پندرہ روپے فی چالیس کلو گرام سے بڑھ کر 425 روپے فی چالیس کلو گرام کر دی گئی ہے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچے گا اور اس سلسلے میں جلد خوشخبری سنائی جائے گی وہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے وزارت خزانہ کے شیر ڈاکٹر اشفاق احمد بھی موجود تھے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کئے زراعت ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے دو تہائی آبادی کا انحصار زراعت پر ہے اعلی معیار کے بیچ متعارف کرائے جارہے ہیں جبکہ واٹر لائننگ بھی کرائی گئی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ ای سی سی کے اجلاس میں ڈی اے پی کمی کی قیمت میں 250 روپے فی بیگ کمی کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے اس سے کسان کو فائدہ پہنچے گا پاکستان میں یوریا کھاد زیادہ استعمال کی جاتی ہے کیونکہ دنیا کے مقابلے میں کھاد پاکستان میں سستی ہے ڈی اے پی کھاد کے استعمال سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسان کو بھی فائدہ ملے گا کسانوں میں ڈی اے پی کھاد کے استعمال کا شعور بیدار کرنے کیلئے میڈیا میں خصوصی مہم چلائی جائیگی وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ فرٹیلائزیشن کیلئے حکومت 112.3 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے اس وقت یوریا کھاد سرپلس میں موجود ہے وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز میں قیمتوں میں کمی کرنے سے سیل میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے سپلائی میں اضافہ کر دیا گیا ہے چینی ، بیسن ، آٹا اور دالوں کی کمی نہیں ہونے دی جائیگی آٹا تمام مارکیٹ سے یوٹیلٹی سٹورز میں دو روپے فی کلو سستا مل رہا ہے چینی ساڑھے ستائیس روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں چینی چونتیس روپے کلو فروخت ہو رہی ہے پرائسی مجسٹریٹ متحرک ہیں صوبائی وزراء اعلی بھی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا تھا وہ آج واپس لے لیاگیا ہے جبکہ آئندہ سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت میں دس روپے فی چالیس کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی اے پی دس لاکھ ٹن موجود ہے جبکہ مزید دو لاکھ ٹن بیرونی ممالک سے منگوای جائے گی ڈی اے پی ستر فیصد امپورٹ کی جاتی ہے جبکہ تیس فیصد ڈی اے پی مقامی طورپر تیار ہوتی ہے وزیر اعظم نے عالمی منڈی میں تیل ی قیمتوں میں کمی کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ آئل کی قیمتوں میں عالمی رجحان کا عوام کو فائدہ پہنچے گا چند ماہ سے آئل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اضافہ کے باوجود پاکستان میں اضافہ نہیں کیا گیا اب منفی اثرات پڑ رہے ہیں سترہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اب ہمارے پاس تیس دن کا سٹاک رہتا ہے تاہم اس سلسلے میں جلد عوام کو خوشخبری سنائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس مینجمنٹ جونیئر اور سینئر افسران کے لئے سروس رولز اور ترقی کا طریقہ کار طے کر نے میں ناکام  سینکڑوں سینئر و جونیئر افسران کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

متعلقہ عنوان :