لبنان، اسرائیلی فوج کی طرف سے گرائے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق ،5افرادشدید زخمی

بدھ 27 ستمبر 2006 22:33

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2006ء) لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑائی کے دنوں میں گرائے جانے والے دو مختلف کلسٹر بم دھماکوں میں ایک بارہ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک کلسٹر بم بنت جبیل کے علاقے میں گرایا تھاجس میں ایک بارہ سالہ لبنانی بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ بچے ہی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ادھر کیکوا کے قصبے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گرائے جانے والے کلسٹر بم کے پھنٹے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چونتیس دنوں میں لبنان پر 800کلسٹر بم گرائے جن میں کئی افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :