کارگل کے موضوع پر صدیق الفاروق کی کتاب چھپ گئی،کتاب میں مصدقہ دستاویزات کے حوالہ جات ،کارگل کی جنگ میں جنرل مشرف اور ”را“ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے

بدھ 27 ستمبر 2006 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2006ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق کی ”کارگل ایڈونچر یا ٹریپ“ کے نام سے کتاب چھپ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اردو اور انگریزی میں الگ الگ چھپنے والی اس کتاب میں کارگل کی جنگ کے بہت سے خفیہ گوشوں کو سامنے لایاگیا ہے۔ کتاب میں متعدد مصدقہ دستاویزات کے حوالہ جات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ جنرل مشرف اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے کارگل کے حوالے سے کردار کو بھی واضح کیا گیا ہے۔