صدر مشرف کی کتاب کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ،امریکہ میں بیسٹ سیلر کتابوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئی

بدھ 27 ستمبر 2006 23:26

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2006ء ) امریکہ میں صدر جنرل پرویز مشرف کی کتاب ”ان دی لائن آف فائر “ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کتاب کی مارکیٹ میں آنے کے دو روز بعد اس نے بیسٹ سیلر کتابوں کی فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کر لیا ہے بھارت میں اس کتاب کی آٹھ ہزارکاپی فروخت ہوچکی ہیں اور بھارتی کتاب فروشوں نے مزید چار ہزار کاپیوں کا آرڈر دیا ہے بھارت میں اس کتاب کی قیمت 995روپے ہے لیکن اس کتاب کا ہندی ترجمہ ”اگنی پت “ کے نام سے شائع ہورہا ہے جس کی قیمت 395روپے رکھی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :