مقبوضہ کشمیر جانے کی خواہش ہے‘ بھارت ویزا جاری کرے‘ شہزادہ کوثر گیلانی

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:44

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر2006 ) جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن سابق ممبر اسمبلی شہزادہ کوثر گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی این جی اوز مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج و حکومت کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے جموں لداخ اور سرینگر کا جلد دورہ کرکے بھارتی افواج کے بھیانک کردار کو اقوام عالم میں بے نقاب کرونگی گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کررہی ہوں ویزہ ملنے کے بعد جلد مقبوضہ کشمیر جاؤں گا ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے دکھوں کو اقوام عالم میں اجاگر کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد کی بنیادی وجہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور انتہا پسند تنظیمیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی خوش آئند اقدام ہے تاہم دنیا بھر کی این جی اوز کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت ملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک کی کی خاموشی جنوبی ایشیاء میں کسی نئی ایٹمی جنگ کو جنم دے سکتی ہے امریکہ اور مغربی ممالک کو پاک بھارت تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :