القاعدہ اور طالبان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ، طالبان عراق اور صومالیہ میں تربیت حاصل کررہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:46

القاعدہ اور طالبان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ، طالبان عراق اور صومالیہ ..
بغداد (اُردو پوائنٹ آن لائن، 28ستمبر 2006) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان رہنماوٴں کے القاعدہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جب کہ عراق میں القاعدہ کی دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ وسیع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں اکیاون صفحات پر مشتمل امریکی انٹیلیجنس کی اس رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عراق جنگ نے دنیا بھر میں اسلامی شدت پسندی کی رحجان سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماہرین نے القاعدہ اور طالبان کے درمیان مضبوط نیٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاہے کہ عراق میں استعمال ہونے والے خطرناک ہتھیار ایک ماہ سے افغانستان میں استعمال ہورہے ہیں۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ طالبان عراق اور صومالیہ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔