لیکچرارنویدہ منظور کی خدمات ایک سال کیلئے وفاقی حکومت کے سپرد کیے جانے کی منظوری

جمعرات 28 ستمبر 2006 14:11

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر2006 )حکومت آزادکشمیر نے حسب تحریک وفاقی وزارت تعلیم حکومت پاکستان و رضا مندی سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر محترمہ نویدہ منظور لیکچر کیمسٹری گورنمنٹ گرلز کالج چکسواری کی خدمات عرصہ ایک سا ل کیلئے وفاقی حکومت وزارت تعلیم فیڈرل گورنمنٹ کالجز برائے خواتین اسلام آباد کو مختلف شرائط کے تحت متعار دیئے جانے کی منظوری دی ہے ۔

شرائط کے مطابق ٓآفیسر موصوفہ کا عرصہ مستعار الخدمتی تاریخ حاضری سے ابتدائی طور پر ایک سال ہوگا۔ عرصہ مستعارگی کے دوران آفیسر موصوفہ کا حق عود محکمہ تعلیم میں اپنی اصل آسامی کے خلاف برقرار رہے گا۔ دوران مستعارگی موصوفہ لیو سیلری ،پنشن کنٹری بیوشن بی پی ایف کی رقم ہر ماہ ناظم اعلیٰ حسابات آزادکشمیر کے اکونٹ میں تحت قوائد ادا کرنے کی پابند ہوگی ۔

(جاری ہے)

آفیسر موصوفہ کے عرصہ مستعار الخدمتی کے دوران فریقین میں سے کسی ایک کی جانب سے ایک ماہ کی پیشگی نوٹس پر آفیسر موصوفہ آبادئی محکمہ تعلیم میں ملنے والی مراعات کے علاوہ ان مراعات کی بھی حقدار ہوں گی ۔جو وفاقی حکومت میں انکے ہم پلہ آفیسران کو ادا ہورہی ہیں ۔تحت قواعد مستعار الخدمتی الاؤنس Borrowing Agencyسے حاصل کرنے کی حقدار ہوں گی۔آفیسر موصوفہ نے حکومت آزادکشمیر سے جس قدر قرضہ تعمیر مکان وغیرہ حاصل کیا ہو وہ مقرررہ اقساط کے مطابق داخل خزانہ سرکار کروانے کے پابند ہوں گی ۔