تارکین وطن سے پنجاب پولیس کا رویہ افسوسناک ہے‘ طاہر کھوکھر

جمعرات 28 ستمبر 2006 15:41

میرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر2006 ) متحدہ قومی موومنٹ آزاد جموں و کشمیر کے چیف آرگنائزر اور پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ے کہ تارکین وطن کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ افسوسناک ہے اسلام آباد سے منگلا پل کراس کرنے تک جگہ جگہ ناکوں اور چوکیوں پر تارکین وطن کو پریشان کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا پنجاب پولیس یہ صلہ دے رہی ہے وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں اور تارکین وطن کے لیے اسلام آباد سے میرپور تک خصوصی بس سروس مہیا کی جائے اور مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے تاکہ تارکین وطن جن کی بڑی تعداد ملک سے بدظن ہو کر بیرون ملک میں ہی مستقل رہ گئی ہے ان کو فول پروف سکیورٹی اور اعلی انتظامات کی بدولت ملک کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے تارکین وطن کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے محمد طاہر کھوکھر نے کہاکہ ایم کیو ایم میرپور میں انٹرنیشنل ائرپورٹ ‘ڈرائی پورٹ‘ سڑکوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانے اور دیگر مسائل کا جدید حل چاہتی ہے اور عوامی حقوق کی بازیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت خصوصی مداخلت کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں موجود کرپشن کے سیلاب کو ختم کر کے عوام پر احسان کرے ایم ڈی اے شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی بجائے ٹھیکیدار کی من مانیوں پر پردہ ڈال رہا ہے-

متعلقہ عنوان :