اٹک‘ بھارت سے درآمد شدہ مضر صحت گوشت کی فروخت

جمعرات 28 ستمبر 2006 16:21

اٹک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 28ستمبر2006 ) اٹک کے قصابوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا دھندا اختیار کرلیا انڈیا سے درآمد کیا گیا مضرصحت گوشت اور قیمہ رمضان کے مقدس مہینے میں فروخت کرنا شروع کردیا بڑے پیمانے پر روزہ داروں کے بیمار ہونے کا خطر ہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ اٹک کی ضلعی انتظامیہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود دودھ پی کرسو گئی ہے موچی گلی میں گوشت اور قیمہ خریدنے والے صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ اٹک شہر کے اکثرقصاب نجانے کس ذریعہ سے انڈیا سے درآمد بغیر کسی تصدیق کے بڑی مقدار میں لے آئے ہیں اور اس مضر صحت گوشت اور قیمے سے فریجیں اور ڈیپ فریزر بھردیئے ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پرسِرے بازار فروخت کررہے ہیں اس گوشت اور قیمہ کا رنگ بہت زیادہ لال ہوتا ہے اور یہ فریج میں پڑا رہنے کے باعث ٹھنڈا ہوتا ہے اس پر مزید ظلم یہ کہ جب تک یہ گوشت اور قیمہ قصائی فروخت کرتے ہیں اس وقت تک گائے اور بیل کے گوشت کا قیمہ اور گوشت فروخت نہیں کرتے جبکہ اسی بازار میں اکثر قصائی گائے کے بجائے بھینسوں کا گوشت بھی سرعام فروخت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :