انضمام الحق بال ٹمپرنگ کیس میں بری،کھیل کو بدنام کرنیکا الزام ثابت ہونے پر 4ون ڈے میچوں کی پابندی،انضمام الحق فیصلے کیخلاف اپیل نہیں‌کرینگے۔ابتدائی خبر

جمعرات 28 ستمبر 2006 17:26

اوول، انضمام الحق اپنے خلاف دائر کیس کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے آرہے ..
اوول، انضمام الحق اپنے خلاف دائر کیس کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے آرہے ہیں۔
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) انضمام الحق کیخلاف اوول کرکٹ گراوٴنڈ میں جاری کیس کے فیصلے میں انضمام الحق اور قومی کرکٹ ٹیم کو بال ٹمپرنگ کیس سے بری کر دیا گیا ہے جبکہ انضمام الحق کو کھیل کی روایت کو بدنام کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے جس کی بناء پر انضمام الحق پر 4ون ڈے میچوں کی پابندی لگائی گئی ہے۔ آئی سی سی کے وکیل نے اوول کرکٹ گراوٴنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انضمام الحق بال ٹمپرنگ کیس میں بری ہو گئے ہیں جبکہ کھیل کو بدنام کرنے کا الزام ثابت ہو گیا جس کی بناء پر ان پر 4ون ڈے میچوں کی پابندی لگائی گئی ہے اور یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی انضمام الحق اس فیصلے کے خلاف 24گھنٹے میں اپیل کر سکتے ہیں اور اس اپیل کا فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سنایا جائے گا ذرائع کے مطابق انضمام الحق بال ٹمپرنگ کیس میں بری ہونے کے بعد ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے وکیل اپیل دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ نہیں‌معلوم پڑا کہ امپائر ڈیرل ہیئر کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے کہ نہیں‌۔انضمام الحق کے مطابق پابندی کم ہونے کی وجہ سے وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں‌کریں‌گے۔تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ پی سی بی ہی کرے گا۔انضمام کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سے آئندہ ماہ بھارت میں‌ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گےپاکستان اور آئی سی سی کے آفیشلز ابھی تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس میں تفصیلی فیصلہ سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :