یورپی یونین اور ایران جوہری معاملے کے حل کے حوالے سے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام

جمعرات 28 ستمبر 2006 20:49

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) یورپی یونین اور ایران جوہری تنازع کے حل کے حولے سے کسی بھی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں تاہم دونوں اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاوئیر سولانہ نے کہا کہ وہ ایران کے جوہری معاملات بارے اعلیٰ مذاکرات کار علی لاریجانی کے ساتھ جوہری تنازع کے حوالے سے کسی بھی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں تاہم انہوں نے آئندہ مزید مذاکرات جاری رکھنے کی راہ ہموار کی ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جس سلسلے میں نئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیاجائے گا۔ ہاوئیر سولانہ نے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہمارے چند مسائل ہیں اور وہ ابھی حل نہیں ہوئے تاہم انہیں توقع ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ آئندہ ہفتے کے وسط میں روابط دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :