صدر مشرف نے قومی راز افشا کئے ہیں اور نہ ہی کتاب لکھ کر کوئی غیر قانونی کام کیاہے، سید وصی ظفر،پاکستان ایک آزاد ملک ہے جو کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا، ملک میں میڈیا مکمل آزاد ہے، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کا تقریب سے خطاب

جمعرات 28 ستمبر 2006 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سید وصی ظفر نے کہا ہے کہ صدر مشرف نے کتاب لکھ کر نہ تو کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام ہے اور نہ ہی انہوں نے خفیہ قومی راز افشا کئے ہیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے جو کبھی کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرتا، پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں رائیٹ ٹونو کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید وصی ظفر نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے جو اپنی کتاب لکھی ہے وہ غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے پاکستان ایک آزاد ملک ہے کو کبھی بھی کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرتا فریڈم آف لاء کا قانون مضبوط، موثر او احتسابی اوزار کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا بالکل آزاد ہے لیکن آزادی ذمہ داری کے ساتھ نبھانی چاہیے انہوں نے کہا کہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ ملکی مفادات کیخلاف اس کو استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم آف لاء سے ملک میں بہتری آئے گی اور یہ قانون مضبوط، موثر اور احتسابی اوزار کے طورپر استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے ملک میں حکومت نے گڈ گورننس کو بہتر کیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے ”ان دی لائن آف فائر،، کتاب لکھ کر کوئی غلطی نہیں کی ہے اورنہ ہی قانون و آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :