رنگ روڈ سے گذرنے والی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے کی انکوائری اور متاثرہ علاقوں کو متبادل لائن سے سوئی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ،سینئر جنرل منیجر سوئی گیس

جمعرات 28 ستمبر 2006 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) سینئر جنرل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ سید امداد حسین نے پشاور رنگ روڈ پر سوئی گیس مین پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ متاثرہ صارفین کو متبادل لائن سے گیس مہیا کرنے کی ھدایات جاری کردیں ہیں بات چیت کرتے ہوئے سینئر جنرل منیجر امداد حسین نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ ثبوتاژ کاروائی لگتی ہے تاھم تحقیقات کے بعد صورت حال واضح ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی متبادل جگہ سے فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انشاء اللہ گیس کی سپلائی جلد بحال کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ افطاری کے وقت صارفین کو جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اس پر ادارہ معذرت خواہ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت صورت حال ہمارے کنٹرول میں ہے اور بھڑک اٹھنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ اس واقعہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جس پر اللہ کے شکر گذار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :