کارگل‘ جنگجوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

جمعہ 29 ستمبر 2006 13:51

کارگل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) بھارتی فوج نے مجاہدین کو اسلحہ و گولہ بارون سپلائی کرنے کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا ہے اطلاعات کے مطابق کارگل میں فوجی ہیڈ کوارٹر میں ایک راجھتسانی شہری چند ر سنگھ کنٹین چلا رہا تھا آرمی نے ایک اطلاع ملنے پر کنٹین پر چھاپہ مارا اور گولہ بارود برآمد کیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنٹین کے مالک نے اعتراف کیا کہ وہ بھارتی فوجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود خرید کر جنگجوؤں کو فروخت کرتا تھا فوج نے انٹروگیشن کے بعد بھارتی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا-

متعلقہ عنوان :