پاکستان مغربی سرحدوں پر افغانستان سے تعاون کے طرز پر مشرقی سرحد پر بھارت سے تعاون کرے بھارتی وزیر دفاع

جمعہ 29 ستمبر 2006 13:59

نیویارک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) بھارت کے وزیر دفاع پرناب مکر جی نے کہا ہے کہ ہوانا مشترکہ اعلامیہ کے تحت پاکستان اور بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون کا طریقہ کار بات چیت سے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان مغربی سرحد پر افغانستان سے تعاون کرنے کے علاوہ مشرقی سرحد پر بھارت سے بھی تعاون کرے تاکہ مشتبہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی نہیں بدل سکتا اور پڑوسیوں کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے اور بہتر ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کریں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرے گا تاکہ خطے میں امن قائم ہو انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جنگ بندی لکیر کو تعاون کی لکیر میں بدلنے کیلئے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے درمیان تعاون پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔