پاکستان کی آزاد ویزا پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ بھارت

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:11

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) بھارت نے پاکستان کی نئی آزاد ویزا پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے ا بھی تک کوئی مفصل تجویز نہیں دی بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کی وزیر سیاحت نیلوفر بختیار کے واہگہ سرحد پر دئیے گئے بیان کا خیر مقدم کیا ہے یاد رہے کہ نیلو فر بختیار نے کہا تھا کہ بھارت سمیت 23 ملکوں کے شہریوں کو پاکستان میں داخل ہونے پر ویزا فراہم کر دیا جائے گا انہوں نے کہا تھا کہ اس پالیسی پر دو ماہ کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا اس سے قبل بھارت نے 65 سال سے زیادہ اور 12 سال سے کم عمر پاکستانیوں کو بھارت پہنچنے پر ویزا فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان آزاد ویزا کی پالیسی کی تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے-

متعلقہ عنوان :