شاہد ملک بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:27

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر 2006 ) حکومت پاکستان نے شاہد ملک کو بھارت میں ہائی کمشنر تعینات کیا ہے۔ وہ یکم اکتوبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ شاہد ملک اس وقت 2002ء سے کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ وہ جاپان ‘ اٹلی ‘ امریکہ اور بھارت میں بھی مختلف عہدوں پر سفارتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ دفتر خارجہ میں سیکشن آفیسر ‘ ایڈیشنل سیکرٹری ‘ ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ لاہور سول سروسز اکیڈمی میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ممبر بھی رہے۔ شاہد ملک ایم اے اقتصادیات ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1972ء میں فارن سروسز اکیڈمی جوائن کر کے کیا۔ وہ بھارت میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں یکم اکتوبر سے سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :