صدر جنرل پرویز مشرف میر پور کو گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کرائیں ‘ طاہر کھوکھر

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:28

میر پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) متحدہ قومی موومنٹ آزاد کشمیر کے کنونیئر طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ گیس کی سہولت گھر گھر پہنچانے کا خصوصی نعرہ تا حال عمل درآمد کا منتظر ہے۔ صدر جنرل پرویزمشرف نے میر پور کے عوام کے ساتھ جو سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا اس کو پورا کروائیں ۔ مسلم کانفرنس میرپور کے عوام کے ساتھ فراڈ کر رہی ہے۔

میرپور والوں کو سہانے سپنے دکھا کر لوٹا جا رہا ہے۔ میڈیکل کالج کے نام پر دینی مدرسہ بنوایا جا رہا ہے ‘ سرکاری ہسپتال کو پرائیویٹائز کیاجا رہا ہے ۔ متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں اہلیان میر پور کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد کرنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم خدمت کا جذبہ لے کر آزاد جموں و کشمیر میں داخل ہوئی ہے پہلے سے موجود جماعتوں نے اس جنت عرضی کو بر طرح لوٹا اس کے وسائل کو بیچا اور عوامی امنگوں کا مذاق اڑایا اگر منگلا ڈیم بنتے وقت یہاں کی حکومت اپنے مفاد کی بجائے قومی اور عوامی مفاد پر غور کرتی تو آج میر پور کاغذوں میں نہیں حقیقت میں چین ‘ پیس ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے اکٹھے ہوں ایم کیو ایم کا وعدچہ ہے کہ ان کے حقوق دنیا کی کوئی طاقت غصب نہیں کر سکتی۔

آزمائی ہوئی قیادت کا حال سب دیکھ چکے ہیں منتخب ہوتے ہی میر پور کو ہی نوچا جا رہا ہے جس میر پور ڈویژن کے بل بوتے پر مسلم کانفرنس کی حکومت بنی ہے وہی میر پور ڈویژن سب سے پہلے استحصال کا شکار ہوا ہے۔ یہ میر پور والوں کو ان کے علط قیادت کو منتخب کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ ابھی بھی ہمارے پاس وقت ہے اگر آج ہم نے اپنے مسائل کے حل کیلئے اکٹھے نہ ہوئے تو پھر میر پر کی دھرتی کو بچانے والا بھی کوئی نہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :