در اندازی ختم ہو جائے تو کنٹرول لائن دوستی لائن میں تبدیل ہو سکتی ہے ‘ بھارت ،پاکستان افغان سرحد کی طرح مشرقی سرحدوں پر بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ کرے‘بھارتی وزیر دفاع پرناب مکھرجی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2006 15:20

نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان سرحد کی طرح اپنی مشرقی سرحدوں پر بھی دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے۔ دہشت گردی اور در اندازی کے واقعات ختم ہو جائیں تو لائن آف کنٹرول دوستی لائن میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ اس بات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع پرناب مکھرجی نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھارت سے کئے گئے تمام وعدوں پر عمل کرتے ہوئے مشرقی سرحدوں پر بھی اس طرح کے اقدامات کرنا چاہئیں جس طرح پاکستان اپنے مغربی سرحدوں پر کر رہا ہے۔ صدر مشرف کی جانب سے القاعدہ کے خاتمے کے وعدے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں اتنی دلچسپی نہیں جتنی کہ پاک بھارت سرحد پر در اندازی روکنے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھا کر کنٹرول لائن کو لائن آف تعاون میں تبدیل کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ اپنی جغرافیائی حیثیت یا محل وقوع کو بدلے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہمسایہ ہیں جس کے بعد ا من سے رہنے کے علاوہ اور کوئی صورت باقی نہیں بچتی۔

دونوں ممالک میں مذاکراتی عمل کے آغاز سے باہمی کشیدگی کم اور تنازعات حل ہو جائیں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جان ڈی ہوف سے ملاقات سے متعلق مکھرجی نے کہا کہ یہ ملاقات افغانستان کے حالات کو پر امن بنانے کے لئے بھارت سے مدد کی طلبی کیلئے تھی تاکہ نیٹو افغانستان میں بھارت کی مدد سے ایسے مشترکہ اقدامات کرے جس میں طالبان کا خاتمہ ہو۔