کشمیری شہری کو سزائے موت کے خلاف، سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال،‌بھارت کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے، متحدہ جہاد کونسل

جمعہ 29 ستمبر 2006 18:31

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر کشمیری شہری کی سزائے موت کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ،جبکہ قابض‌فوج نے سید علی گیلانی اور شبیر شاہ کو نظر بند کردیا ہے ۔ہڑتال کے موقع پر پورے مقبوضہ کشمیر میں دکانیں ، بازار اور اسکول بند رہے۔

(جاری ہے)

متحدہ جہاد کونسل ، تمام تجاری تنظیموں اور مقامی وکلاء نے اس ہڑتال کی مکمل حمایت کی۔

متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان صداقت حسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں‌کہا کہ محمد افضل کو سزائے موت کی صورت میں قابض‌حکومت کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں‌گے۔ افضل بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کی صورت میں سزائے موت سے بچ سکتے ہیں‌تاہم محمد افضل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ افضل نےایسا کرنے سے انکار کردیا ہے

متعلقہ عنوان :