زلزلہ زدہ علاقوں کیلئے فراہم کی گئی امداد کا آڈٹ کرایا جائے، الخدمت پاکستان کے ریلیف کو آرڈینیٹر نعمت اللہ خان کی پریس کانفرنس

جمعہ 29 ستمبر 2006 18:31

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) کراچی کے سابق سٹی ناظم اور الخدمت پاکستان کے مرکزی ریلیف کوآرڈینیٹر نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بیجھی گئی امداد کا آڈٹ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں‌نے کہا کہ زلزلہ زدگان کیلئے روانہ کی گئی امداد میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق کراچی سے آزاد کشمیر کے زلزلہ زدگان کیلئے روانہ کی گئی اسٹیل کی سینکڑوں ٹن چادریں‌اب وہاں نظر نہیں‌آرہیں۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا الخدمت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ارب روپے خرچ کرچکی ہے۔