اسرائیل کے شہر آشان لیٹنران میں کار بم دھماکہ ایک شخص ہلاک

جمعہ 29 ستمبر 2006 18:57

یروشلم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006) اسرائیل کے ایک شہر آشان لیٹنران میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خود کش حملہ تھا اور اس کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی