لاہور، والٹن ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

جمعہ 29 ستمبر 2006 23:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2006ء) لاہور میں والٹن ایئرپورٹ پر ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزیہاں والٹن ایئرپورٹ پر ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ٹاورکنٹرولر غلام مصطفی نے بتایا کہ پائلٹ عبدالمجید بھٹہ اپنے دوست کے ہمراہ آئے اور الٹرالائٹ فلائٹ کلب سے طیارہ لے کر معمول کی پرواز پر تھے انہوں نے ایئرپورٹ کے اوپر فضا میں دو چکر لگائے پھریکدم نیچے آ کر رن وے کو ٹچ کر کے واپس جانے کی کوشش کی اس دوران طیارے کو آگ لگ گئی اور طیارہ 10 فٹ اوپر جانے کے بعد قریبی گراؤنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا طیارے کو آگ لگنے کے باعث دونوں لاشیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :