وینزویلا کا تیل کی پیداوار میں پچاس ہزار بیرل یومیہ ‌کمی کا اعلان ۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قمیتوں میں کمی کے بعد فیصلہ کیا گیا

ہفتہ 30 ستمبر 2006 11:44

(اُردو پوائنٹ اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2006 )وینز ویلا نے تیل کی پیداوار میں پچاس ہزار بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیاہے ۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر تیل رافیل رمیریز نے وینزویلا کے اس فیصلے سے تیل پیدا کرنےوالے ممالک کی تنظیم کو آگاہ کردیاہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت باسٹھ ڈالر فی بیرل ہوجانے کے بعد وینزویلا نے پچاس ہزار بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیاہے جو اتوار سے نافذ العمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں‌اوه پیک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں‌کمی کے خدشے کے پیش نظرتیل کی قیمت ریکارڈ اٹہتر ڈالر فی بیرل پہنچ گئی تھی جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی ۔اس سے قبل وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے ٹی وی انٹرویومیں‌کہا تھا کہ عالمی منڈی میں پچاس سے سے ساٹھ ڈالر فی بیرل تیل کی مناسب قیمت ہے ۔۔