بھارت ‘ آتش بازی کے کارخانے میں آتش زدگی‘ 3 افراد ہلاک

ہفتہ 30 ستمبر 2006 12:29

شیواکسی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006) آتش بازی بنانے والے کارخانے میں آتش زدگی کے باعث 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ واقعہ شیواکسی کے علاقے انوپن کولان میں ہوا ۔

(جاری ہے)

5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویش ناک حالت میں سرکاری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 50 ہزار جبکہ زخمی کو 15ہزار روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :