بھارتی پولیس نے گیارہ جولائی کو ممبئی ٹرین بم دھماکوں کی تحقیقات مکمل ، واقعہ میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا دعویٰ

ہفتہ 30 ستمبر 2006 14:31

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006 ) بھارتی پولیس نے گیارہ جولائی کو ممبئی میں‌ٹرین بم دھماکوں کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ایک اہم ملزم محمد ماجد کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں اور اس کی منصوبہ بندی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔اس سلسلے میں پولیس کمشنر پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور کول کتہ پولیس کی اسپیشل برانچ نے مشترکہ چھاپہ مار کر جمعہ کو محمد ماجد کو گرفتار لیا۔

محمد ماجد کو تفتیش کے لئے ممبئی لایا گیا ہے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گیارہ جولائی کے دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔اس کیس کے سلسلے میں اب تک چودہ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور انھیں تیزی سے سماعت کرنے والی عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔گیارہ جولائی کے بم دھماکوں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :