ضمیر الدین شاہ بھارت کے نئے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف مقرر

ہفتہ 30 ستمبر 2006 15:23

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006) لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ کو بھارت کا نیا ڈپٹی چیف آف آرمی ستاف مقرر کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ضمیر الدین شاہ کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر سینا میڈل اور Vishisht Seva میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔ ضمیر الدین شاہ معروف فلمی اداکار نصیر الدین شاہ کے بھائی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پی این Gangadharan کو نیا ملٹری سیکرٹری جب کہ لیفٹیننٹ جنرل Shivasankara Pillai کو سگنل آفیسر ان چیف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :