پاکستان کو ویزوں میں نرمی کے حوالے سے تفصیلی تجویز دے چکے ہیں ،جواب کا انتظار ہے، بھارت

ہفتہ 30 ستمبر 2006 15:49

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006 ) بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو ویزوں میں نرمی کے حوالے سے تفصیلی تجویز دے چکا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے جبکہ بارہ سال سے کم اور 65سال سے زیادہ عمر کے افراد کو سرحد پر ویزہ جاری کرنے کا اعلان بھی ہوچکا ہے ۔ پاکستان نے ویزے میں مزید نرمی کی تو بھارت بھی جائزہ لے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی طرف سے ویزہ پالیسی میں نرمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ ویزہ کو آزادانہ بنانے کے حق میں ہے ہمیں پاکستان کے جواب کا انتظار ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت پہلے ہی پاکستانی شہریوں کیلئے بہت سے مراعات کا اعلان کرچکا ہے اور پاکستان کو بھی ویزے میں نرمی کے حوالے سے ٹھوس تجاویز دی گئی ہیں جن کے جواب کا انتظار ہے ۔

متعلقہ عنوان :