مقبوضہ کشمیر گھروں اوردکانوں پر پتھراؤ کرنے والے بھارتی فوجی کی تصویراتارنے پر بھارتی فورسزکشمیری صحافیوں پر ٹوٹ پڑے کیمرے اور موٹرسائیکل توڑڈالے اے ایف پی اورگریٹر کشمیر کے فوٹو گرافروں سمیت6صحافی زخمی صحافیوں کا شدید احتجاج

ہفتہ 30 ستمبر 2006 15:53

سری نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے تشدد سے 6صحافی زخمی ہوگئے فوجیوں نے صحافیوں کے کیمرے توڑڈالے اور ان پر بندوق کے بٹوں اور بانس کے ڈنڈوں سے اس وقت حملہ کیا جب صحافی سری نگرکے ڈاؤ ٹاؤن میں جامع مسجدعلاقے میں عوام کے مظاہرے کی کوریج کررہے تھے مقبوضہ وادی میں عوام بھارتی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ایک کشمیری نوجوان محمدافضل گوروکو سزائے موت سنانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اطلاعات کے مطابق سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی اور سری نگر کے اخبار گریٹرکشمیر کے فوٹوگرافرسجادحسین نے ایک نوجوان کی فلم بندی کرناجو ایک ہاتھ میں کیمرہ اور دوسرے ہاتھ سے لوگوں کی مکانوں دوکانوں پر پتھرپھینک رہا تھا جب کشمیری فوٹوگرافر نے مذکورہ غیر ملکی کشمیری نوجوان کی شناخت دریافت کی تو اس نے فوٹوگرافرکاگریباں پکڑلیااورکشمیر صحافیوں کو پاکستان کے ایجنٹ قراردیا کشمیر پریس فوٹو گرافرزایسوسی ایشن کے مطاق مذکورہ غیر کشمیری فوٹو گرافر دراصل بھارتی فوجی تھا جس نے اصلیت ظاہر ہونے پر سجاد کی مارپیٹ شروع کردی اس کے بعد بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے دیگر فوٹو گرافروں پر بھی حملہ کردیا جس سے چھ فوٹوگرافرزخمی ہوگئے سجادحسین سمیت دوصحافیوں کی صورہ میڈیکل ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے اس واقع کے خلاف صحافیوں نے بھارتی فورسزکے خلاف زورداراحتجاجی مظاہرے کیے ہیں دریں اثناء کشمیر ٹائمزکے صحافی مصوریوسف کو بھارتی فورسز نے تشددکا نشانہ بنایا اور اس کی موٹرسائیکل اور کیمرہ توڑ دیا۔