کشمیری نوجوان کو سزائے موت سنانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،بھارت نوازسیاستدانوں نے بھی پھانسی کی مخالفت کا اعلان کردیا

ہفتہ 30 ستمبر 2006 15:53

سری نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) بھارتی پارلیمنٹ حملہ کیس میں کشمیر ی نوجوان محمد افضل گوروکو پھانسی کی سزاخلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کے بعدہفتہ کو بھی کشمیر یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلباء نے احتجاج کیا مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں کانگریس پی ڈی پی کمیونسٹ پارٹی نے افضل گورو کے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کی ہے جبکہ آزادی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی محمدیاسین ملک میر واعظ جہاد کونسل نے کشمیر نوجوان کو سزائے موت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے محمد یاسین ملک نے نئی دہلی پہنچ کر بھارت کی سول سوسائٹی سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر سیاستدانوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے تاہم بی جے پی آرایس ایس اور شیوسینانے عدالت کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :