زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جو کام مجاہد تنظیم نے کیا کوئی نہ کرسکا بھارتی میڈیا کا اعتراف

ہفتہ 30 ستمبر 2006 15:59

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006 ) 8 اکتوبر کا تباہ کن زلزلہ  چند منٹوں کی قیامت نے کشمیر جنت نظیر کا حسن موت کے خوف میں بدل دیا زندگی کی بھرپور آسائشوں میں زندہ رہنے والے سوگوار اور خانہ بدوش ہوگئے دیکھتے ہی دیکھتے موت کی وادیو ں میں اترنے والے اپنے پیچھے کبھی نہ بھولنے والی کہانیاں چھوڑ گئے متاثرہ علاقو ں میں مغرب کی چہیتی این جی اوز کی کوئی امدادی سرگرمی نظر نہ آئی جماعت الدعوة خدمت خلق کے میدان میں بھی عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہی بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں عالمی امدادی اداروں کو سب سے ز یادہ جماعت الدعوة نے متاثر کیا ایک رپورٹ کے مطابق سرحد اور آزاد کشمیر میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین زلزلہ کے دوران اسلامی ممالک نے صحیح معنوں میں حق دوستی ادا کیا سعودی عرب کی طرف سے سب سے زیادہ امدادی پاکستان کو دی گئی ۔

(جاری ہے)

حقوق انسانی اور دکھی انسانیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے یورپین ممالک نے امداد کے نام پر مونگ پھلی کے دانے دے کر ٹرخا دیا زلزلہ متاثرین کی نمایاں طو ر پر خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں و اداروں میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن  جماعت الدعوة اور اس کا ا دارہ خدمت خلق اور ایدھی فاؤنڈیشن اور بعض سیاسی جماعتیں شامل ہیں رپورٹ کے مطابق زلزلہ کے باعث بہت سے خوشحال تاجر و صنعتکار بھی کیمپو ں میں رہنے پر مجبور ہوگئے تاجروں کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوة کی طرف سے خیموں کی فراہمی پر ہم ان کے شکر گزار ہیں زلزلہ کے موقع پر مسلم تنظیموں و اداروں نے ریلیف آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا خاص طور پر جماعت الدعوة اور اس کے ادارے خدمت خلق نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں نمایاں کردار ادا کرکے عالمی سطح پر خدمت خلق کے حوالے سے بھی اپنی شناخت بنا لی ہے اور کئی عالمی اداروں کو بھی پیھے چھوڑ دیا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطاق متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران عالمی اداروں کو سب سے زیادہ جماعت الدعوة نے متاثر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :